25 مارچ 2013 - 19:30

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل مندوب علی اصغر سلطانیہ نے کہا ہے کہ ایران اور ایجنسی کے مابین مذاکرات کے عمل کی کامیابی آئی اے ای اے میں تعاون کے پرامن ماحول کی بر قراری پر موقوف ہے ۔

ابنا:  علی اصغر سلطانیہ نے ایسنا سے گفتگو میں گذشتہ مہینے ایران کے بارے میں آئ اے ای اے  کےڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو کی رپورٹ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات ۔ مواد۔ اور ایٹمی سرگومیوں کا دس سال تک جائزہ لینے کے بعد اس رپورٹ کا اصلی پیغام، فوجی اہداف کی سمت انکا عدم انحراف ہے۔ علی اصغر سلطانیہ نے صراحت کے ساتھ کہا کہ تہران کے ایٹمی ایندھن کی فراہمی کے مقصد سے ایجنسی کی رپورٹ کی بنیاد پر بیس فیصد یورینیم کی افزودگی کا عمل کامیابی کے ساتھہ جاری ہے اور یہ امر تھران کے تحقیقاتی ری ایکٹر کے ایندھن  اور اسپتال کی ضرورت کے ریڈیو آئزو ٹوپ کی فراھمی سمیت یورینیم کی افزودگی سے پرامن استفادے کا غماز ہے ۔
..............
/242